بچوں کی صفائی ستھرائی کا خیال آئندہ سے ٹیچرز ہی رکھیں گے

جہلم (میڈیا92نیوز آن لائن)
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ اساتذہ و طلبہ کی حاضری، انتظامی افسران کے دورہ جات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں، ضلع بھر کے 24 سکولوں میں اسلامی تربیہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، ٹیچرز اور ہیڈ ٹیچر بچوں کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لباس کی صفائی اوراداب کا خاص خیال رکھیں گے ، طلبہ کی لکھائی میں بہتری کے لئے تختی کا استعما ل کیا جائے ، سکول کونسل کے ممبران مذکورہ سکول میں ضروری تعمیراتی کام کروائیں گے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ تعمیر کی جا رہی ہے ، پی ای سی امتحان میں بد تر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، سکولوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انظامات یقینی بنایں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کا جہلم بھر کے 791 سکولوں میں بچوں کی حاضری کی شرح 96 فیصد سے زیادہ رہی، جبکہ مجموعی طور پر ایل این ڈی فیکٹرز کا ہدف مکمل کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام کو سکول میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نا ہوگی اور اساتذہ سگریٹ نوشی نہیں کریں گے خلاف ورزی کرنے والے کو بلا تفریق کارروائی کا سامنا کرنا پڑھے گا۔بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کو ماڈل سکول کا درجہ دیا جائے گا۔ تمام اساتذہ کرام صاف ستھری شلوار کامیز اور ویسٹ کوٹ پہن کر سروس سرانجام دیں گے ، مرد اساتذہ کرام جینز، چپل اور ٹی شرٹ کا استعمال نہیں کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع کو آیندہ رینکنگ کے لئے ٹاپ اضلا ع میں شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کیے ہیں۔ انہوں نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو کمزور سبجیکٹس میں مزید توجہ دینے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ٹیم سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کمزور شعبہ جات کو بہتر کرے جبکہ پہلے سے مضبوط شعبوں میں بھی مزید بہتری لائی جائے ۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال ، ڈی ای او ز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور دیگر اساتذہ کرام اور مانیٹرنگ افسران موجود تھے ۔اجلاس میں بچوں کی حاضری کو مزید فعال کرنے کی ہدایات دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی لاگت سے بنیادی اور اعلی تعلیمی سہولیات عام کر رہی ہے ، پوزیشن ہولڈر طلبا ؤ طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں اور معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل این ڈی بہتر بنانے کیلئے محنت کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …