سندھ بھر میں نہم اور دہم جماعت کے امتحانات شروع ہو گئے

تین لاکھ سے زائد طلبا وطالبات سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں،حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی شروع، دس اضلاع میں 216 امتحانی مراکز قائم
#/h#
کراچی( آن لائن ) سندھ بھر میں نہم اور دہم جماعت کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں ۔ کراچی میں تین لاکھ سے زائد طلبا وطالبات سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔نویں کلاس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ اٹھاون ہزار اور دسویں کلاس کے امتحانات میں ایک لاتریسٹھ ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ جنرل گروپ کے امتحان میں پینتالیس ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔کراچی میں سائنس اور جنرل گروپ کے طلبا کے لیے تین سو سرسٹھ امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ بلدیہ، اورنگی، لانڈھی اور کورنگی کے ساٹھ مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔حیدرآباد کے دس اضلاع میں 216 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ نویں اور دسویں کلاس کے امتحانات میں ایک لاکھ انتالیس ہزار آٹھ سو انسٹھ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ضلع سکھر میں مجموعی طور پر چالیس امتحانی مراکز قائم ہیں۔ گھوٹکی، خیرپوراور نوشہرو فیروزمیں بھی میٹرک کے امتحانات ہو رہے ہیں۔سکھر تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام گھوٹکی میں ہونے والے نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ آٹ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پرچہ واٹس ایپ گروپ کی مدد سے آٹ کیا گیا۔ گھوٹکی 34 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔ گھوٹکی سے 21 ہزار طلبا اور طالبات امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔ امتحانوں میں نقل کو روکنے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ضلع سکھر میں مجموعی طور پر 40 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ خیرپور ضلع میں مجموعی طور پر 80 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 38917 طلبا و طالبات امتحان دیں گے۔ ضلع نوشہرو فیروز میں 52 مراکز قائم کیے گئے ہیں اور 25923 طلبا و طالبات امتحان میں حصہ لیں گے۔حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی شروع ہو گئے ہیں۔ دس اضلاع میں 216 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالیار، ٹنڈو محمد خان، بدین، سجاول، ٹھٹہ، جامشورو، دادو اور نوابشاہ میں امتحانات ہو رہے ہیں۔ 63 امتحانی سینٹرز کو حساس قرار دے دیا گیا۔حیدر آباد بورڈ انتظامیہ کے مطابق نویں اور دسویں میں ایک لاکھ 39 ہزار 859 امیدوار امتحان دیں گے۔ امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے بورڈ کی جانب سے 23 ویجلنس کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں اور حیدرآباد بورڈ میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔#/s#
٭٭٭٭٭

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …