پنجاب حکومت کی عدم توجہ صوبے بھر میں عوام اور ریونیو سٹاف میں بڑے تصادم کا خطرہ

پنجاب حکومت کی عدم توجہ صوبے بھر میں عوام اور ریونیو سٹاف میں بڑے تصادم کا خطرہ

(میڈیا92نیوز/آن لائن)
سپریم کورٹ کا فیصلہ، بورڈ آف ریونیو پنجاب کے آرڈر، صوبے بھر میں انتقال کے اندراج اور فرد کے اجرا کی الگ الگ پریکٹس نے محکمہ ریونیو کے سٹاف کو کنفیوز کر کے رکھ دیا۔ بورڈ آف ریونیو نے 14مارچ کو اپنا واضح موقف سناتے ہوئے تحصیلدار پٹواری کا بوریا بستر گول کر دیا کوئی کام نہیں کر سکتے ۔ اربن علاقوں کے ریونیو سٹاف کے کام پر پابندی عائد کر دیا. گوجرانوالہ، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، گجرات سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں کام کرنے کے الگ الگ طریقے اپنائے جا رہے ہیں ہر تحصیل کے انتظامی افسران اپنی اپنی مرضی سے ریونیو سٹاف سے کام کروانے لگے۔

انتقال فرد کے ڈبل پیسے دینے پر مجبور تو کہیں صاف انکار عوام الناس کی کثیر تعداد خواری کاٹنے پر مجبور ، غم غصہ اتنا بڑھ گیا کہ ریونیو سٹاف سے ہاتھا پائی کے واقعات رونما ہونے لگے۔ پنجاب حکومت نے انتقال کے اندراج اور فرد کے اجراءکے حوالے سے کوئی مناسب اقدامات نہ کئے تو صوبے بھر میں ریونیو سٹاف اور عوام الناس میں بڑے تصادم کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ حکومت انتقال، فرد کے معاملے پر غیر سنجیدہ روزانہ کروڑوں روپے کے ریونیو سے محروم ہونے لگی ماہانہ اربوں روپے کا خسارہ حکومت کا مقدر بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …