جوہر ٹاؤن میں واقع ایڈن ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد

(میڈیا92نیوز/رپورٹ اظہار الحق واحد سے)
جوہر ٹاﺅن میں واقع ایڈن ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب نے شہر بھر میں سماں باندھ دیا۔انتظامی، سماجی، سیاسی اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے محفل میں چار چاند لگا دیئے۔مٹن، چکن کباب، بریانی اور طرح طرح کے کھانے کی لذت اور لوازمات نے فیملیز کو ایڈن ریسٹورنٹ کے کھانے کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔کھانے میں مٹن قورمہ، مٹن کھنہ، کباب، برانی اور فریش سلاد کی دھوم مچی رہی ایڈن ریسٹورنٹ میں آنیوالے شہریوں کا کہنا تھا کہ جو یہاں پر کھانا کھائے گا اس کے معیار و لذت اور سروسز کو کبھی بھول نہ پائے گا ۔

ایڈن ریسٹورنٹ کی پہلی فرنچائز فوٹریس ہے یہ دوسری فرنچائز ہے جہاں پر بہترین انتظامات اور انتہائی معیاری لذات بھرے کھانے نے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں۔پی آئی اے روڈ جوہر ٹاﺅن میں واقع ایڈن ریسٹورنٹ کی انتظامیہ شہریوں کو لذت بھرے کھانے کی سروسز دینے اور فیملی فنکشن کے ایونٹ کے اہتمام کیلئے پر عزم دیکھائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …