محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ظالمانہ پالیسیوں اور بے حسی کے خلاف سراپا احتجاج

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ظالمانہ پالیسیوں اور بے حسی کے خلاف سراپا احتجاج

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچر ایسوسی ایشن (PPLA) ، پی پی ایل اے گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور، گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور و دیگر تنظیموں نے اعلان کیا کہ 14مارچ 2019 سے روزانہ کی بنیاد پر لوکل یونٹس کے احتجاجی اجلاس اور قراردادوں کی منظوری ، سیاہ پٹیاں باندھ کر فرائض منصبی کی ادائیگی کا اعلان کیا جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سروس اورپے پروٹیکشن کا نفاز، سکیل اپ گریڈیشن ، ڈیڑھ سال سے تعطل کا شکار ترقیوں کا اجراء ، خیبر پختونخواہ کی طرز پر پانچ درجاتی فارمولے کا اجراء اور ڈائریکٹ سلیکشن کے صورت میں کو انفیکشن الاؤنس کی بندش کا خاتمہ کیا جائے۔

جس میں خواتین نے مطالبہ کیا کہ KPK کی طرح پانچ درجائی ترقیاتی فارمولا کا نفاذ کیا جائے جیسے کئی مطالبات کیے گئے۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اساتذہ نے شدید نعرے بازی کی اور سڑک کو بلاک کر رکھا ہے ۔ موقع پر پولیس ، ٹریفک وارڈنز اور ریسکیو 1122 کے کئی اہلکار تعینات ہیں ۔ مظاہرے کے حوالے سے اب تک حکومت کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے آیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …