آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کیس منتقلی پر حکم امتناعی کی درخواست مسترد

آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کیس منتقلی پر حکم امتناعی کی درخواست مسترد

(میڈیا92نیوز آن لائن)
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کے خلاف اپیل پر ڈی جی نیب کو 26 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے جب کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی فوری حکم امتناعی سے متعلق دائر درخواستیں مسترد کردیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کیخلاف سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی اپیلوں کی سماعت کی۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بینکنگ کورٹ نے مروجہ قوانین کے برخلاف کیس منتقلی کی درخواست منظور کی۔ سپریم کورٹ نے اس کیس کو راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا ہی نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے صرف نیب کے 16 ریفرنسز اسلام آباد دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔…

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …