لاہور میں ادب و ثقافت کی سرگرمیاں، موسم کی خوشگوار تبدیلی

لاہور میں ادب و ثقافت کی سرگرمیاں، موسم کی خوشگوار تبدیلی

(میڈیا92نیوز آن لائن)
لاہور میں ادب و ثقافت کی سرگرمیاں موسم کی خوشگوار تبدیلی کیساتھ پھر انگڑائی لے رہی ہیں. انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے زیر اہتمام صحافی، کالم نگار شاعر حفیظ شہزاد ہاشمی کے پہلے شعری مجموعے ”میری آنکھیں نم رہتی ہیں“ کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ کا اہتمام کل کیا جائے گا۔ تقریب کی صدارت محمد اجمل خان نیازی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر اعتبار ساجد ہونگے.


تقریب کے آغاز میں نعت خوان یا سید سبط حسن پاشا اور بابر حسین صابری حدیہ نعت پیش کرینگے۔حفیظ طاہر، محمد رضوان بٹ، پروفیسر ڈاکٹر عمران بھی شریک ہونگے۔ محفل موسیقی میں مراتب علی خان، فہیم مظہر، استاد طاہر اقبال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …