وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ماسٹرزمقرر

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ماسٹرزمقرر

(میڈیا92 نیوز رپورٹ رضا ملک سے)
وفاقی نظامت تعلیمات نے اپنے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ماسٹرز مقرر کردی ہے۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بھرتی اور تقرری سے متعلق نئے قواعد کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ماسٹرز ہوگی۔ اساتذہ کی بھرتی پی ٹی سی اور سی ٹی کے بجائے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی بنیاد پر ہو گی۔

ان سروس اساتذہ کو ترقی کے لیے تعلیمی قابلیت بڑھانا ہوگی۔ گریڈ 16 سے لیکر گریڈ 18 تک کے اساتذہ کی ترقی اوربراہ راست بھرتی کا کوٹہ تبدیل کر کے 50،50 فیصد کردیا گیا۔ نئے قواعد کے تحت عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر 1000 کے قریب اساتذہ کو ترقی اور1800 نئے سبجیکٹ اسپیشلسٹ بھرتی کیے جا سکیں گے۔…

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …