اسلام فوبیا کے سدباب کیلیے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیر خارجہ

(میڈیا92نیوز آن لائن)
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام فوبیا کے سدباب کے لیے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ دنیا کے پر امن ترین ملکوں میں سے ایک ہے، کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں 50 افراد شہید ہوئے، دونوں مساجد میں 5 کلومیٹر کا فاصلہ ہے، جس نے حملہ کیا اس کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، نیوزی لینڈ میں 4 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ واقعے میں کل 10 پاکستانی متاثر ہوئے، ہمارا ایک شہری شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے، ہمارے سفیر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کرائسٹ چرچ میں موجود ہیں، اس کے علاوہ شہداء اور زخمیوں کی پاکستان میں فیملیز سے بھی رابطے ہوچکے ہیں۔ لاشوں کی شناخت مشکل مرحلہ تھا جو مکمل ہو چکا ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں پیر کو ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ 6 پاکستانی شہدا کی تدفین ان کے اہل خانہ نیوزی لینڈ میں ہی کرنا چاہتے ہیں جب کہ 3 خاندانوں نے میتیں پاکستان لانے کی درخواست کی ہے۔ ایک شہید کی والدہ نے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہیں، جس کے لیے انہوں نے وزارت خارجہ کو ویزے اور روانگی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے۔…

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …