22مارچ کو ترکی کے ساتھ مل کر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، شاہ محمود قریشی

22مارچ کو ترکی کے ساتھ مل کر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، شاہ محمود قریشی

(میڈیا92نیوز آن لائن)
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ حملے کے سوگ میں پیر کے روز پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ مل کر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس استنبول میں ہو گا۔ اجلاس میں لائحہ عمل بنایا جائے گا کہ کس طرح پوری دنیا میں پھیلتے اسلامو فوبیاکو روکا جا سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مسجد میں حملہ کرنے والے نے پہلے ای میل کی تھی، ابھی تحقیقات جاری تھیں کہ حملہ ہو گیا، ابھی تک9پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستانی نعیم رشید کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے کئی گولیاں لگنے کے بعد بھی حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی، وزیر خارجہ نے نعیم رشید شہید کو23مارچ کو اعزاز دینے کا اعلان کیا، انکا کہنا تھا کہ شہید نے بڑے مقصد کے لیے جان دی۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ بات ہوئی ہے اور ترکی اور پاکستان مل کر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا رہے ہیں، اجلاس22مارچ کو استنبول میں منعقد ہو گا اجلاس میں دنیا میں پھیلتی اسلام سے نفرت کو ختم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ غم کی گھڑی ہے جس میں پورا پاکستان سوگوار ہے اور پیر کے روز اس واقعہ کے سوگ میں پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ حملے کے حوالے سے اطلاعات موجود تھیں لیکن تحقیقات ابھی جاری تھیں کے واقعہ رونما ہو گیا۔ وزیر خارجہ نے افسوس ناک واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے اور دنیا سے اسلامو فوبیا کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …