مہوش حیات کو شائقین پر تنقید مہنگی پڑگئی

مہوش حیات کو شائقین پر تنقید مہنگی پڑگئی

(میڈیا92نیوز آن لائن)
لوگوں پر تنقید کرنا مہوش حیات کو مہنگا پڑ گیا، عامرلیا قت نے اداکارہ کو ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ وہ ان پر مقدمہ درج کروائیں گے۔ جب سے اس بات کا اعلان ہوا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو تمغہِ امتیاز سے نوازا جائے گا تب سے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ یہ فیصلہ غلط ہے، سوشل میڈیا سارفین کا کہنا ہے پاکستان میں اور بہت سے سینئر فنکار موجود ہیں جو اس اعزاز کے حقدار ہیں اور اس لیے ایک جونئیر اداکارہ کو یہ اعزاز دیا جانا غلط ہے اور یہ فیصلہ میرٹ کے مطابق نہیں۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے خلاف شدید تنقید کی جس پر اداکارہ مہوش حیات ضبط نہ کر پائیں اور انہوں نے لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آپ لوگو اسی طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کردار کشی کرتے ہیں ، انہوں نے لوگوں کی تنقید پر افسوس کا اظہار کیا۔

اداکارہ کے اس ٹویٹ کے بعد تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انہیں ٹویٹر پر ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ میں آپ کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ پر مقدمہ درج کروا دوں؟ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی ساری کہانی میرے گرد گھومتی ہے، پوری فلم میں میرے کردار کا مزاق اڑایا گیا، میری اجازت لیے بغیر میرے کردار پر منفی فلم بنائی گئی اور آپ نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اس میں کام بھی کیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے چند ڈراموں اور ٹی وی اشتہارات میں کام کیا ہے اور انہیں حکومت کی جناب سے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے، عوام اور فنکاروں نے اس فیصلے پہر شدید حیرانی کا اظہار کیا ہے کیونکہ مہوش حیات بہت جونئیر اداکارہ ہیں جبکہ پاکستان میں بہت سے قابل اور سینیئرفنکار موجود ہیں جو اس اعزاز کے حقدار ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث چھڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …