نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں آج ہزاروں افراد مختلف شعبوں میں ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں

جہلم (میڈیا92نیوز آن لائن)
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم اور معیاری تعلیم کے فراہمی میں نجی تعلیمی اداروں کا ایک تاریخی اور انقلابی کردار رہا ہے ۔ جہلم میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں آج ہزاروں افراد مختلف شعبوں میں ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔وہ مقامی سکول میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ادارے کے پرنسپل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سکول کے فارغ التحصیل طلباء ،عمائدین علاقہ ،تاجروں ، نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان اور دیگر افراد موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں نے ماضی قریب سے لیکر آج تک فروغ تعلیم کے سلسلے میں اپنا مثبت کردار اد ا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حصول تعلیم جدید دور کا ایک بنیاد ی تقاضہ ہے جو لو گ اسے ایک فریضے کے طور پر نبھا رہے ہیں وہ معاشرے کی بڑی خدمت کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل سکول کے چاک و چوبند دستہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو سلامی دی۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بچوں کو اعلی کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …