اسلحہ ڈیلرز کے کوائف سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

(میڈیا 92نیوز رپورٹ اظہر محمود سے)
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو اسلحہ، گولیاں اور لائسنس فراہم کرنے سے متعلق مقدمے میں سیکریٹری محکمہ داخلہ کو پھر نوٹس جاری کر دیے۔سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو دہشتگردوں کو اسلحہ، گولیاں اور لائسنس فراہم کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، مقدمے میں ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر، ڈی ایس پیز صدر، پریڈی اور ایف ایس ایل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، ڈی ایس پی ایف ایس ایل نے رپورٹ پیش کردی، عدالت نے رپورٹ پر اظہار برہمی کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کبھی ڈیلر نے ہمیں خالی خول ریکارڈ کے لیے نہیں بھیجے،نہ ہی کبھی اعلیٰ حکام کی طرف سے ایسے احکامات موصول ہوئے، عدالت نے سیکریٹری محکمہ داخلہ کو ایک بارپھر نوٹس جاری کردیا،عدالت نے حکم دیا کہ اسلحہ ایکٹ 4 اے پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف کیا کارروائی کی گئی رپورٹ پیش کریں،عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی کو ان پرسن رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔…

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …