سپریم کورٹ نے نجی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے روک دیا

بیرون ملک جیلو میں پاکستانیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہے

اسلام آباد: (میڈیا92نیوزآن لائن)
سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں پاکستانیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہے. پیرکو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی قیدیوں کی ہلاکتوں کے مقدمے کی سماعت کی تو جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ بھارت میں شاکراللہ 16 سال قید رہا، اب اس کی لاش واپس آئی.

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی لاشیں ہی واپس لانی ہیں. بیرون ملک سے پاکستانیوں کی جیل میں ہلاکتوں کی ذمہ دارورارت داخلہ ہے عدالت کے طلب کرنے پر سیکرٹری داخلہ پیش ہوئے توعدالت نے ان کی سرزنش کی جسٹس شیخ نے سیکرٹری داخلہ کو کہاکہ آج آپکو توہین عدالت کا نوٹس لے دینے اور وزیرداخلہ کو طلب کرتے ہیں. توہین عدالت میں سزا ہوئی تو سیکرٹری داخلہ کو نوکری کھو بیٹھیں گے.

سیکرٹری داخلہ کو کوئی اور کام دیکھیں، وزارت داخلہ چلانا ان کے بس میں نہیں، ایسے سیکرٹری داخلہ سے پاکستانی محفوظ نہیں ہیں. جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ برطانیہ میں 423 قیدی جملوں میں ہیں. سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ ہم قانون تبدیل کر رہے ہیں جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ قانون نہیں سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے. سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق اہم رپورٹ طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …