لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان یونان سے ڈیپورٹ ہوتے ہی دھر لیا گیا

میڈیا92نیوز آن لائن
لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان یونان سے ڈیپورٹ ہوتے ہی دھر لیا گیا. ایف آئی اے سائبر کرائم نے لڑکی کے عشق میں مبتلا نوجوان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے پر گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مہوش نامی لڑکی نے درخواست دی کہ نصیر شاہ نامی ایک نوجوان اسے بلیک میل کر رہا ہے، نصیر شاہ کے ساتھ اس کی فیس بک پر دوستی ہوئی مگر وہ دوستی کے بجائے شادی پر اصرار کررہا ہے۔

شادی سے انکار پر اس نے میری کچھ تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے۔ مہوش کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ نصیر شاہ یونان میں ہے اور واپس لاہور آرہا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے واپس آتے ہی اس کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے لڑکی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کرلی.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …