شہریوں نے ایک بہت بڑی تعداد میں گیس کے بلوں کے خلاف احتجاج ک

لاھور(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
لاھور میں شہریوں نے ایک بہت بڑی تعداد میں گیس کے بلوں کے خلاف احتجاج کیا جس میں لوگوں نے بھر پور شرکت کی اورگیس کے بلوں کے ریٹوں کے خلاف حکومت کی عوام کش پولسیوں کے خلاف نعرہ بازی کی شرکا کا کہنا تھا کہ ھم عوام سےجینے کا حق چھینا جا رھا ھے اور پہلے ہی حکومت وقت نےھر چیز مہنگی کر کے عوام کا جینا دو بھر کیا ھوا ھے اوپر سےھم پر گیس کے ریٹ بڑھا کر نا قابل برداشت بوجھ ڈال دیا گیا ھے.

زیادہ گیس کا بل وہ بھی گھریلوں کنکشن پے جو کہ سراسر زیادتی ھےجس کا بل 300 سو کا آتا تھا اب اس کو 30 ہزار کے بل بھیجے گے ھیں یہ موجود حکومت کے لے لمحہ فکریہ ھے جس کی پورے مہینے کی آمدن ھی 15ھزار ھو اس کے گھر کا چولہا کیسے چلے گا اور کیسے غریب بل ادا کر پائے گاجب کے پچھلی حکومتوں میں کبھی اتنے گیس کے بل نہیں آتے تھےاور ان کے بل قابل برداشت بھی تھے پاکستانی قوم چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سےاپیل کر تی ھے کہ موجود گیس کے ریٹوں پر نظرثانی کریں اور پچھلے ریٹوں کے مطابق بل بھیجے جائیں عوام کو ریلیف دیں.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …