نانگا پربت پر خراب موسم کے باوجود اطالوی اور برطانوی کوہ پیماؤں کی تلاش جاری

(میڈیا92نیوزآن لائن)
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں نانگا پربت پر ’موسم سرما کی مہم‘ یعنی ’ونٹر ایکسپی ڈیشن‘ کے دوران لاپتہ ہونے والے برطانوی کوہ پیما، 30 سالہ ٹام بالارڈ اور 42 سالہ اطالوی کوہ پیما ڈینلی نوردی کی تلاش جاری ہے۔ نانگا پربت کو پہلی مرتبہ سرما کی مہم میں فتح کرنے والی ٹیم کا حصہ، پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارا اور دیگر کوہ پیماؤں کو امدادی سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نانگا پربت میں لاپتہ کوہ پیماوں کے بیس کیمپ میں پہنچایا گیا۔

علی سدپارا کے مطابق برفباری، دھند اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آنے والے دونوں میں موسم بہتر ہوتا ہے تو تلاش کے کام میں تیزی لائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …