کامیاب انسان بننے کےلیے کیا کیا کرنا چاہیے؟ ڈاکٹر عارف صدیقی کاخصوصی لیکچر

کامیاب انسان بننے کےلیے کیا کیا کرنا چاہیے؟ ڈاکٹر عارف صدیقی کاخصوصی لیکچر

لاہور (میڈیا92نیوز)
ڈاکٹر عارف صدیقی کی میڈیا92 کے ہیڈ آفس میں‌خصوصی آمد میں‌یہ بتایا کہ کامیاب انسان بننے کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ہے اور کن اصولوں‌کو فالو کرتے ہوئے انسان کامیابی پا سکتا ہے. سب سے پہلے تو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ Success ہوتی کیا ہے ؟ تو اس کے لیے میرا فارمولہ D7 کو اپنے آپ سے موازنہ کیا جائے. سب سے پہلے انسان Dream دیکھتا ہے پھر ہے Desire جس کا مطلب خواب کی تعبیر ہے جو چیز انسان کے تصور میں آسکتی ہے وہ معرض وجود میں بھی آسکتی ہے. جو خواب انسان دیکھتا ہے پھر اس کو پورا کرنے کے لیے اس کے دل میں شدید خواہش ہوتی ہے.

انسان کی خواہش ہی اسے بستر سے اٹھا کر میدان میں لا کھڑا کرتی ہے. اگر کوئی بھی خواب دیکھا تو اسے پورا کرنے کے لیے اس کی قیمت چکانے کے لیے تیا ر ہونا پڑتا ہے. جب تک انسان میدان میں اتر کر اپنے خواب کو دیوانگی کے ساتھ پورا کرنے کی کوشش نہ کریں گے آپ کاخواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا. کامیاب شخص ہمیشہ اپنے وقت کو بہتر استعمال کرتا ہے اور ناکام شخص اسے ضائع کر دیتا ہے. جو ٹائم ضائع کرتا ہے اس کو سمجھنا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی ضائع کر دیتاہے. انسان کو ہمیشہ سب سے پہلے خود سے سوال پوچھنے چاہئےں نہ کہ دوسروں سے پوچھتا پھرے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …