خانیوال میں لینڈ ریکارڈ آفس میں کرپشن کا بازار سرگرم ہو گیا

(میڈیا 92 نیوز/بیوروچیف ملتان سرفراز احمد سے)
لینڈ ریکارڈ افسران کی ملی بھگت نائب قاصد کمپوٹر آپریٹر کے فرائض سرانجام دینے لگے مک مکا میں‌پیش پیش ملازمین اپنا سپنا منی منی کے نعرے پر کار بند عوامی سماجی حلقوں‌اور شہریوں کی بڑی تعداد کا آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کا مطالبہ تفصیل کے مطابق لینڈ ریکارڈ آفس میں‌جہاں اس وقت ہر جگہ کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے وہیں ایک اہم انکشاف بھی ہوا ہے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ آفس میں‌موجود نائب قاصد جو کہ افسران کے منظور نظر ہیں‌وہ اس وقت برانچ میں‌کیمپوٹر آپریٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں.

غیر تجربہ کار ملازمین ہونے کے باعث شہریوں‌کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں شہری ان ٹاؤ ٹوں کے ہاتھوں‌لٹنے پر مجبور ہیں. چوہدری ماجد نامی مقامی شہری نے بتایا کہ اس کی تمام فیسوں کے باوجود 2 فیصد بطور رشوت طلب کی گئی جبکہ اس سے قبل بھی لینڈ ریکارڈ آفس میں ٹیکس چوری کے متعلق شکایات موجود تھی لیکن حکام کی جانب سے کاروای نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں میں‌شدید تشویش پائی جا رہی ہے عوامی سماجی حلقوں ور شہریوں کی بڑی تعداد نے حکومت کو ماہانہ کروڑوں‌روہے ٹیکہ لگانے والے ملازمیں کے خلاف ایکشن لینے اور آڈیٹر جنرل سے فوری طور پر لینڈریکارڈ آفس کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …