پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی.

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی.

لاہور (میڈیا 92 نیوز/آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر مذمتی قرارداد جمع کرادی. قرارداد پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی اور مخدوم سید عثمان محمود کی جانب سے جمع کرائی گئی. قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام میں اس قدر اندھی ہوچکی ہے کہ وہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ڈیڑھ ماہ قبل اشیاء پیسفک کانفرنس میں نیپال کا دورہ کرچکے ہیں۔اگر انکا نام ای سی ایل میں تھا تو اسوقت حکومت نے انکو کیوں نہیں روکا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپنے اوپر لگے الزامات کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے مسلسل عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔ اس کے باجود انکو بیرون ملک جانے سے روکنا نہ صرف اخلاقی بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
قرارداد میں وزیراعظم عمران خاں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر پوری قوم سے معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …