عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

(میڈیا 92 نیوز/آن لائن)
پاکستان کے معروف صوفی گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا امریکہ میں جاری دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں لاریب عطا پہلی پاکستانی ہیں جنہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔لاریب عطا کوامریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ایوارڈ شو میں نامزد ہونے والوں میں لاریب عطا کے مدمقابل ویژول ایفیکٹس کے نامور آرٹسٹ شامل بھی ہیں۔

اس سے پہلے عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی بھی گلوکاری کی فیلڈ میں آچکے ہیں. اس سلسلہ میں لاریب عطا نے ” ایکسپریس” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان مجھے بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور اس سے بھی زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں پہلی پاکستانی ہوں جو اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد جو میرے آئیڈیل بھی ہیں اس نامزدگی پر بے حد خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …