ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ‌کا اہم اجلاس۔

لاہور (میڈیا 92 نیوز/آن لائن)
صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مریضوں کی سہولت کی خاطرتمام ہسپتالوں میں فورابیڈمینجمنٹ کمیٹی بنانے کاحکم دے دیا۔ صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں ہسپتالوں کی صفائی ستھرائی ودیگرامورپراہم اجلاس آج ہوا۔ ذرائع کے مطا بق اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری شکیل احمدولاہورسمیت صوبہ بھرسے وڈیولنک پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کیلئے صرف اگلے دس دن دیئے جارہے ہیں۔ دس دن بعدتمام ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کیلئے جائزہ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی، بچوں، آپریشن تھیٹرودیگرشعبہ جات انتہائی صاف ستھرےہونےچاہئیے۔ ڈاکٹرزہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کرکے کسی پراحسان کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ دس دن بعداچانک دورے کے دوران ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پرمیڈیکل سپرنٹنڈنس کوہٹادیاجائیگا۔

میڈیا 92 کی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کوری ویمپ کرنے کیلئے فنڈزجاری کررہی ہے۔ ہسپتال بیڈمینجمنٹ کمیٹی کے تحت ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادبڑھ جانے کے باعث مریضوں کوخصوصی وارڈمیں شفٹ کردیاجائے گا۔ حکومت ڈاکٹرزکے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی۔ مریضوں کی سہولت اورہسپتالوں کی حالت بہترکرنے کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ ہماراروزانہ سرجوڑکربیٹھنے کابنیادی مقصدعوام کوسہولت دیناہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نےہسپتالوں کی حالت بہترکرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنس ہسپتالوں میں مختلف شعبہ جات کے مسائل حل کروانے کیلئے سفارشات بھجوائیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …