پنجاب کے آٹھ پولیس افسران کے تقررو تبادلے

(میڈیا 92 نیوز/ آن لائن)
پنجاب پولیس کے آٹھ افسران کے تبادلے کر دیے گئے . اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا کہ آئی جی پنجاب پولیس امجد سلیمی نے پنجاب کے چند اہم افسران کے تبادلے کر دے گئے. ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور محمد معاذ ظفر کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور، ایس پی انویسٹی گیشن قصورسید غضنفر علی شاہ کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، ایڈیشنل ایس پی گجرات طاہر بشیر کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی آسامیوں پر تعینات کر دیا گیا.

اس کے علاوہ ایس پی سی آئی اے راولپنڈی غلام مصطفٰی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن گجرات، ایس ڈی پی او شاہدرہ لاہور اسد اسحاق کو ایس ڈی پی او سٹی گجرات، ایس ڈی پی او سٹی گجرات حافظ محمد امتیاز احمد کو ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ، ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ روحیل صابر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن 1گوجرانوالہ جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ناروال ندیم یٰسین کو ایس ڈی پی او شاہدرہ کی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …