شریف خاندان میں نئے مہمان کی آمد،،جان کر آپ بھی خوش ہوں گے.

لندن: (میڈیا 92 نیوز/آن لائن)
شریف فیملی کو شدید مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہونے کو باوجود بڑی خوشخبری مل گئی. نواز شریف اور شہباز شریف کو جیل میں پریشانی کے با وجود مسکراہٹ کا ساماں میسر آگیا. دادا بننے پر خوشی کا اظہار مریم نواز بھی بھائی کو مبا رکباد دیے بغیر نہ رہ سکی اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کے ہاں بیٹٰی کی پیدائش میں شریف فیملی کےہاں طویل پریشانیوں کے بعد پہلی خوشی نصیب ہوئی جس پر خاندان نے شکرانے کے کلمات ادا کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو مبارکباد پیش کیں ہیں.

لندن مٰیں نجی ہسپتال میں اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جسکی تا حال تصاویر منظر عام پر نہٰیں آسکی. تا ہم اس حوالے سے قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز شریف غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے تھے جس پر عوام اور میڈیا پر کافی چہم گوئیاں سننے کو ملی تھیں تاہم اس خوشخبری کے بعد حمزہ شہباز شریف کو خاندان اور پارٹی رہنماؤن سمیت کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا اور موبائل فون پر مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …