’بزنس کلاس کا سفر ریاست مدینہ کے حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا‘

(میڈیا 92 نیوز/رپورٹ عمر خالد سے)
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بزنس کلاس کا سفر ریاست مدینہ کے حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا، یہ سیاست نہیں بلکہ منافقت ہے ۔شیخ رشید کا شاہی قافلہ میں سفر کس طرح کی سادگی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپنے سینیٹرز کو بزنس کلاس میں سفر کرنے پر سرزنش کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان میں قیادت کا فقدان ہے اور وہ اپنی جماعت کے ر ہنماؤں کو بتائیں کہ سادگی کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا سفر جہاز کی بزنس کلاس میں کرنا کیا ریاست مدینہ کے حکمرانوں کا حق ہے، اپنے انداز و اطوار سے تحریک انصاف کے رہنما ریاست مدینہ کے نام نہاد خادم نہیں بلکہ مغلیہ سلطنت کے شہزادے لگتے ہیں اور ان کے لیڈر شہنشاہ جہانگیر بنے ہوئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم کا بزنس کلاس میں سفر کرنے پر سینیٹرز پر برہم ہونا ان کی قیادت کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی سیاست میں منافقت کا سہارا نہیں لیا، وزیراعظم عمران خان خود تو ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرنے کے عادی ہیں اور ان کے وزیر مشیر بزنس کلاس میں سفر کرنے کے شوقین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کی سترہ گاڑیوں کے شاہی قافلہ میں آمد ان کی کھلی منافقت ہے شیخ رشید کی باتوں اور عمل کو منافقت کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم اپنے شاہی دربار کے اراکین کو بتائیں کہ سادگی کا مطلب کیا ہے اور سیاسی مخالفین پر الزام تراشیاں کرنا اور خود مغلیہ شہزادوں کے انداز اپنانا تحریک انصاف کا سلوگن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …