’مجھےفوراً واپس جیل بھجوایاجائے‘ نواز شریف

’مجھےفوراً واپس جیل بھجوایاجائے‘ نواز شریف

لاہور (میڈیا 92 نیوز/رپورٹ اظہر محمود سے)
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ خانہ بدوشی مناسب نہیں،میں نے سامان باندھ لیاہے،مجھےفوراًواپس جیل بھجوایاجائے۔ نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں پہلےبھی پی آئی سی میں جاچکاہوں،پھرسروسزاسپتال لایاگیا،تین بورڈزطبی معائنہ کرچکے،اب پھرنئےاسپتال لےجاناچاہتےہیں۔

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے، جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اب سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو فوری طور پر امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …