صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطح کا اجلاس۔

صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطح کا اجلاس۔

لاہور (میڈیا 92/ آن لائن)
اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری شکیل احمدودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں پنجاب کے صحت سہولت پروگرام کے تمام پہلووں کاجائزہ لیاگیا. سپیشل سکیرٹری شکیل احمدودیگرنےصوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکو صحت سہولت پروگرام کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
جس پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت سہولت کارڈغریب اورضرورت مندعوام کیلئے طبی سہولیات کا بہت بڑاسہاراثابت ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ صحت سہولت کارڈکے ذریعے مریض اینجیوپلاسٹی، برین سرجری اورکینسرسمیت دیگرامراض کا مفت علاج کرواسکے گا۔

صحت کارڈ کے بارے میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مریض صحت سہولت کارڈکے ذریعے سرکاری بلکہ نجی ہسپتالوں میں بھی علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکے گا. صحت سہولت کارڈکومکمل سروے کے بعدمریض کوزیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے ڈیزائن کیاگیاہے۔ انہوں نے مزید آگاہی دی کہ صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کی عوام کوشعبہ صحت میں ریلیف حاصل ہوگا۔ سابقہ حکومتوں کے طرح زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ صحت سہولت کارڈکے اجراء سے استعمال تک کامکمل چیک اینڈبیلنس رکھاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …