وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کرک کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنےکے واقعے پر اظہار افسوس

(میڈیا 92/ آن لائن)
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کرک کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. وزیراعلیٰ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی اور ان اہل خانہ کی مالی امداد کرنے کا وعدہ کیا.
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی. انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام خرچے حکومت کرے گی.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …