رانا ثناء الله فیصل واوڈا پر برس پڑے

رانا ثناء الله فیصل واوڈا پر برس پڑے

(میڈیا 92 نیوز/رپورٹ رضا ملک سے)
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء الله وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر برس پڑے اور کہا کہ حکومتی وزیر اپنی خراب کارکردگی سے عوام اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ رانا ثناء الله نے کہا کہ اگر نواز شریف کو ضمانت مل گئی، جس کے بیماری کی بنیاد پر امکانات ہیں تو کیا یہ کہا جائے گا کہ ڈیل کرکے ضمانت دی گئی؟ کیا یہ بھی کہا جائے کہ اُنہیں سزا بھی ڈیل کے تحت ہوئی تھی؟

مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لندن جا کر اپنے معالج سے دل کا علاج کرائیں اور پھر واپس آ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …