کراچی: 36 کروڑ کے 72 ترقیاتی کام من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم

کراچی: (میڈیا 92 نیوز/آن لائن)
ملک میں احتساب جا ری ہے دوسری جانب سے خلاف ضابطہ کاروائیاں نہیں رک رہیں، بلدیہ جنوبی کے افسران نے دیدہ دلیری کے ساتھ 36 کروڑ لاگت کے72 ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جعلسازی کے ذریعے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم کر دیے۔ افسران کی مبینہ جع لسازی کے باعث ٹینڈر کمپٹیشن میں حصہ لینے والے کامیاب ٹھیکیداروں کی امیدیں دم توڑ گئیں، اسکروٹنی کے نام پر ناکام چہیتے ٹھیکیداروں کو کامیاب بنانے کا الزام عا ئد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ جنوبی کے کرپٹ افسران نے شہر کے سب سے اہم ضلع کی ترقی داؤ پر لگاتے ہوئے کروڑوں روپے لاگت کے ٹھیکے فروخت کردیے ہیں ، بلدیہ جنوبی کی جانب سے 36 کروڑ سے زائد لاگت کی72 ترقیاتی اسکیموں پر20 دسمبر2018 کو زبردست مقابلہ ہوا اور ٹھیکیداروں نے30فیصد بلو سمیت اس سے زائد بلو کے بھی ٹینڈر ڈالے، اسکروٹنی کے نام پر 2 ماہ بعد کامیاب ٹھیکیداروں کو مبینہ جعل سازی کے ذریعے ناکام بنا کر چہیتے ٹھیکیداروں کو ٹھیکوں سے نوازدیا گیا۔ ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ٹینڈرز کی بڈ میں تبدیلی کرکے مبینہ بھاری نذرانوں کے عوض ٹھیکے فروخت کیے گئے، کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے سیپرا کو ایک خط کے ذریعے بدعنوانیوں سے تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔

کراچی کے ٹھیکیداروں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں پر اپنے شراکت دار ٹھیکیداروں کو کاموں سے نوازنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ بلدیہ جنوبی کے میونسپل کمشنر برکت اللہ میمن،سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالرزاق جونیجو اور ایکسیئن امان اللہ واٹیو سمیت اکاؤنٹ آفیسر جوار حسین پر کروڑوں روپے کا کمیشن وصول کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، حاجی سنگین خان اینڈ سنز،ایم ایچ خان برادرز۔ علاوہ ازیں کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم کاظمی،جنرل سیکریٹری عبدالرحمن ،مہران کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ذولفقارخان،جنرل سیکریٹری رفیق مندوخیل سمیت دیگر ایسوسی ایشنز اور سیکڑوں ٹھیکیداروں نے بلد یہ جنوبی کے ٹھیکوں میں کی جانے والی بدعنوانیوں پر اعلیٰ سطح تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عدلیہ سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …