آرکیٹیکٹ سوسائٹی میں100بہترین فلیٹس کی تعمیر اورفروخت کے بعد ٹاپ لینڈکی نئی آفر

لاہور( میڈیا 92نیوز) سوسائٹی میں تین مرلہ، ساڑھے تین مرلہ، پونے تین مرلہ کے300گھروں پرمشتمل شاندار پروجیکٹ کا آغاز کردیا ہے ٹاپ لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ظہیر الحق چیمہ نے میڈیا92کو آگاہی دی ہے کہ تین سالہ آسان اقساط پر برانڈ نیو گھر مقررہ مدت میں قبضہ کےساتھ دیں گے تین بیڈ اٹیج باتھ روم، کچن اور گیراج کے حوالے سے آسان اقساط کاپلان تیار کرلیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو ظہیر الحق چیمہ نے مزید آگاہی دی کہ 2005ءسے جوہر ٹاﺅن کے بلاک34کیو میں واقع آفس میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں اپنا مقام رکھتا ہے صاف گوئی اورسخت محنت سے بڑے سرمایہ کارکو ناصرف تحفظ دیا ہے

بلکہ ان کی سرمایہ کاری کا ان کو بھرپور فائدہ بھی حاصل ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹاپ لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی پر سرمایہ کار، انویسٹرز کا اعتماد رہتا ہے جبکہ گھروں کی تعمیر کے دوران بہترین اور مضبوط میٹریل کی بنیاد پرجن شہریوں کو بھی گھر فلیٹ فروخت کیے ہیں وہ آگے سینہ بہ سینہ اپنے دوستوں، رشتہ داروں کو بھی ٹاپ لینڈ کے بنائے ہوئے گھروں فلیٹس کو خریدنے کو ہی ترجیح دلواتے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کی ذات کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں او پی ایف میں300گھروں کا شاندار افتتاح ہوچکا ہے

پہلے آئیے پہلے پائے کی بنیاد پر آسان اقساط اور بہترین لوکیشن کے پلاٹ دستیاب ہیں۔ ٹاپ لینڈ ڈویلپمنٹ کے مارکیٹنگ منیجر عبدالواحد چیمہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کاایک پرانا اصول یاراز ہے کہ جب مارکیٹ حالت زوال میں ہوتو کچھ لوگ اس صورتحال سے بھی بہتر اورمنافع بخش ڈیل حاصل کرلیتے ہیں۔جبکہ ٹاپ لینڈ ڈویلپمنٹ انتظامیہ کو بھی یہی تجربہ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …