کوہالہ آزادکشمیر میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقریب، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

کوہالہ آزادکشمیر میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقریب، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

(میڈیا 92/ رپورٹ ندیم اقبال سے)
کوہالہ آزادکشمیر میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقریب، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ وزیر سیاحت و ہائیرایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ آج کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کا دن ہے، بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کا حق آزادی سلب نہیں کر سکتا،

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کی بڑھتی ہوئی لہر سے بھارت خوفزدہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا. پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ صوبائی وزیر

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں ریاستی سطح پر قتل و غارت اور بربریت کا نوٹس لے۔ بھارت کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں چاہتا ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …