پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سٹینڈرڈز اینڈ پورز کی رپورٹ پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سٹینڈرڈز اینڈ پورز کی رپورٹ پر ردعمل

لاہور(میڈیا 92 نیوز/ آن لائن)
عالمی معاشی درجہ بندی کرنے والے ادارے کی رپورٹ نااہل حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے عالمی ادارے نے حکومت کی نااہلی، جھوٹ اور دھوکہ دہی کا بھانڈہ عالمی چوراہے ہیں پھوڑا ہے. پاکستان کی ساورن ریٹنگ منفی بی ہونے سے حکومتی نالائقی ثابت ہوگئی، یہ ملک کے لئے اچھی خبر نہیں. عمران صاحب جب سے آئے ہیں، بدقسمتی سے قوم کو ہر روز ایک بُری خبرہی مل رہی ہے. سٹینڈرڈز اینڈ پورز کا حکومت کی معاشی کارکردگی توقعات سے بھی بُری ہونے کا بیان لمحہ فکریہ ہے. خدانخواستہ صورتحال میں بہتری نہ ہوئی تو ملک وقوم کے لئے سنگین مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے

یہ رپورٹ بتارہی ہے کہ موجودہ نالائق ٹیم پاکستان کی معیشت کو تباہی وبربادی سے دوچار کرنے کے درپے ہے. عالمی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور داخلی کیفیت ان کی سابقہ توقعات سے بھی بہت بری رہی ہے. ناقص معاشی انتظام معاشی واقتصادی بربادی کی وجہ قرار دیاجارہا ہے۔ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات کے بعد سے مالیاتی عدم توازن کے پہلو پر توجہ نہیں دی گئی۔ مالیاتی بحالی اور بیرونی سطح پر امور کی بہتری کے امکانات ختم ہونے کی بات عالمی سطح پر ملکی ساکھ کے لئے بڑا دھچکہ ہے. رپورٹ ثابت کررہی ہے کہ حکومت دانستہ ملک کو دیوالیہ پن کی کھائی کی طرف لیجارہی ہے

شرح نمو کے امکانات اور غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی میں پاکستان کی بیرون پوزیشن چیلنج ہونے کی بات خطرے کی گھنٹی ہے. پاکستان کی عالمی ساکھ کے حوالے سے سوالات کا ابھرنا ہر محب وطن کے لئے پریشان کن بات ہے. عالمی ادارے کا یہ کہنا کہ دوست ممالک سے امداد لینے کے باوجود پاکستان کی بیرونی ساکھ کے لئے خطرات ہیں، شہبازشریف کی بات کی تصدیق ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نے پہلے ہی خبردار کیاتھا کہ قابل عمل معاشی حکمت عملی کی عدم موجودگی میں یہ امداد ملک کے لئے ایک نیا مسئلہ بن جائے گا. شہبازشریف نے پہلے دن ہی میثاقِ معیشت پر تمام جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا مشورہ دیاتھا. عمران صاحب کی انا اور غرور قائد اختلاف کے پاکستان کے مفاد میں دیئے گئے مشورے کی راہ میں رکاوٹ بن جاتاہے. عمران صاحب انا اور تکبر کو ملک کے مفاد پر قربان کرکے قائد حزب اختلاف کے مشورے پر عمل کریں.

اپوزیشن چیختی رہی کہ آئی ایم ایف کے بارے میں واضح موقف اپنایا جائے، آج عالمی ادارے بھی حکومت کے خودساختہ عدم استحکام کی گواہی دے رہے ہیں. رپورٹ میں سی پیک پر کام کی رفتار سست ہونے کی تصدیق ہونے سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا کیا ہے؟ عالمی ادارے نے واضح کردیا ہے کہ حکومت کی کوئی معاشی سمت اور کوئی معاشی وژن نہیں. حکومت مشاورت کا راستہ اپنائے، اس سے پہلے کہ خدانخواستہ کوئی ناقابل تلافی ہوجائے. حکومت ضد، ہٹ دھرمی، جھوٹ اور حماقت ترک کرکے ہوش کے ناخن لے. عمران صاحب معیشت کے لئے یوٹرن لے لیں، معاشی صورتحال پراپوزیشن سے مشاورت کریں. معاملہ قومی اسمبلی میں لائیں، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی ہر چیز پر مقدم ہے. اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل ملک وقوم کے لئے مشاورت دینے کو تیار ہیں. اپوزیشن پاکستان اور عوام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی، پاکستان پہلے ہے، سیاست ہوتی رہے گی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …