علی امین گنڈاپو ر ا نے مولانا فضل الرحمن کو خبردار کردیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ رضا ملک سے ) وفاقی وزیربرائے امور کشمیرو وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپو ر ا نے مولانا فضل الرحمن پر کشمیر کمیٹی کا فنڈ ہڑپ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر انکوائری ہو رہی ہے ، جس نے بھی کشمیر کے فنڈ کے ساتھ زیادتی کی ہے شاید عنقریب وہ جیل میں نواز شریف کا پڑوسی بن جائے، مولانا فضل الرحمن پیسا کھانے کے لئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے،کشمیر کمیٹی نے آج تک کشمیریوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے امور کشمیرو وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپو ر نے کہا کہ کشمیرکے معاملے پردیگرملکوں کوآگاہ کریں گے،فلم بنارہے ہیں دنیا کوکشمیر میں بھارتی مظالم کاچہرہ دکھائیں گے، ہماری بھارت کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں،بھارت سے مذاکرات کی بات کی تاکہ دنیاکوبتایاجائے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ہماری امن کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …