پرویز رشید نے نواز شریف کی مبینہ ڈیل کی تردید کر دی:اظہر محمود

پرویز رشید نے نواز شریف کی مبینہ ڈیل کی تردید کر دی

لاہور (میڈیا 92/رپورٹ اظہر محمود سے)
مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے نواز شریف کی مبینہ ڈیل اور رواں ماہ بیرون ملک چلے جانے کی تردید کر دی ۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے کہا کہ نواز شریف کو ڈیل کرنا ہوتی تو بیٹی کے ساتھ جیل نہ کاٹتے، انہوں نے نواز شریف کے رواں ماہ بیرون ملک جانے کی تردید کی۔

ان کا کہنا تھا میری خواہش ہے کہ نوازشریف لندن جا کر انہی ڈاکٹروں سے علاج کرائیں جنہوں نے پہلے اُن کا آپریشن کیا تھا ۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یہ موقع ملتا ہے یا نہیں یہ دیکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …