نواز شریف کیلئے سروسز اسپتال کا وی وی آئی پی روم تیار

نواز شریف کیلئے سروسز اسپتال کا وی وی آئی پی روم تیار

لاہور (میڈیا 92/ رپورٹ رضا ملک سے)
سابق وزیر اعظم نواز شریف کوآج سروسز اسپتال میں داخل کرائےجانے کا امکان ہے،ان کے لئے وی وی آئی پی رومز میں ایک کمرہ تیار کیاگیاہےجہاں 2 بیڈ رکھے گئے ہیں ،جبکہ مہمانوں کے لئے صوفوں اور میز کا بھی انتظام کیاگیاہے۔ واضح رہےپنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کی تجویز پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کو آج کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی رومزمیں ایک کمرے کی صفائی ستھرائی کی گئی ہے اور ان رومز کے باہر سےغیر ضروری موٹر سائیکلیں ہٹا دی گئی ہیںجبکہ باہرسےبھی کچرا وغیرہ اٹھاد یا گیاہے۔

مریضوں کے لواحقین کو بھی اس مقام پرکھڑے ہونے سے منع کر دیا گیاہے،اسپتال کا عملہ الرٹ ہےجبکہ سیکیورٹی گارڈ وی وی آئی پی کمروں کے باہر تعینات کر دیئےگئےہیں۔ اسپتال کے کولیکشن سینٹرمیں بھی مریضوں کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرناپڑ رہاہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …