اوکاڑہ میں پسند کی شادی پر دیہاتی کا قتل

اوکاڑہ میں پسند کی شادی پر دیہاتی کا قتل

اوکاڑہ (میڈیا 92/ رپورٹ ظہیر الحق چیمہ سے)
پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قصبےمیں پسند کی شادی پر ایک دیہاتی کو قتل کر دیا گیا، قاتل مقتول کے بیٹے کا سسر ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے قصبے 7 فور ایل میں دیہاتی شریف کو پسند کی شادی کے معاملے پر قتل کیا گیا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول شریف کے بیٹے راقب نے ملزم عاشق کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی۔ اوکاڑہ کی پولیس نے ملزم عاشق کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …