شناختی کارڈ نمبر ہی لوگوں کی اصل شناخت اور فائلر I'D ھے.

ایف بی آر کی ٹیکس نمبرزکے نام پر لوٹ مار جاری

لاہور (میڈیا 92نیوز)
فائلر نان فائلر کا ڈرامہ FBR سے بند کروایا جائے۔ شناختی کارڈ نمبر ہی لوگوں کی اصل شناخت اور فائلر I’D ھے.
ٹیکس نمبر الگ جاری کرنے کی FBR کی چال کو ناکام بناکر عوام کیلئے آسانی پیدا کیجئے۔ لو گ ہر قسم کے ٹیکس دے رہے ہیں مگر ان کا اندراج کہیں نہیں ھوتا جیسے:
Gas Bill,
Electric Bill,
Mobile Phone Cards
Household Purchasing,
Petrol/Diesel,/Kerosene,
Purchasing of Gadgets,
Tickets of all Kinds,
Mobile Phones,
Books, Stationaries, Toothpaste, soap, Food items, vehicle tax, tax on eating in hotels, hotel rooms, (people cannot buy and sell any thing without paying taxes)
etc etc etc etc…..

پھر یہ لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ FBR اپنی اور سیاستدانوں کی عیاشی پر ماورائے اکاؤنٹنٹ جنرل خرچ کیا جاتا ھے۔ لوگوں کا کام ٹیکس دینا ھے اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا کام ٹیکس پیئر کی فائلیں ان کے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ بنانا ھے۔ سال بھر جمع کروائے گئے ٹیکسوں کی رسید کو ریٹرن کہتے ہیں جو FBR نے ٹیکس پیئرز کو واپس کرنی ھوتی ھے۔ مگر FBR نے پوری قوم کو بیوقوف بنارکھا ھے اور ریٹرن الٹا لوگوں سے مانگ رہا ھے۔ لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لئے گوشوارہ فارم اتنا مشکل بنایا ھوا ھےکہ کالج کا پروفیسرز اسے فل کرنے سے قاصر ھے اور عوام پیسے دے کر کسی پروفیشنل سے مکمل کرواتی ھے۔

لہذا FBR کو تھانیدار بنانے کی بجائے قوم کا خادم بنایا جائے۔ گورنمنٹ کیلئے شرم کی بات ھے کہ لوگوں سے لیا گیا سیلز ٹیکس FBR اور کلیکٹرز مل کر کھا جاتے ہیں کیونکہ یہ ٹیکس دینے والے کے نام پر جمع ہی نہیں ھوتا۔ لہذا ٹیکس کاٹنے والی دکان، بینک، ھوٹل کو پابند کیا جائے کہ وہ گاہک کے I’D نمبر پر جمع کرے اور پکا بل بنا کر دے جو FBR کی سائیٹ سے لنک ھو.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …