4 لاکھ افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے، اسلم اقبال

4 لاکھ افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے، اسلم اقبال

لاہور (میڈیا 92/ رپورٹ رضا ملک سے)
پنجاب حکومت نے صوبے میں سات سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کی منظوری دیکر کیس فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھجوادیا گیا، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کہتے ہیں، سپیشل اکنامک زونز کی منظوری آئندہ ماہ مل جائے گی، براہ راست اور بالواسطہ چار لاکھ افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے، پنجاب میں 7 سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت نے منظوری دیدی، وفاق کی منظوری کے لئے کیس فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھجوا دیا، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ، آئندہ ماہ وفاق سے منظوری حاصل ہوجائے گی، وفاق کا ایک، پنجاب اور پرائیوٹ سیکٹر کے 3،3 کیس بھجوائے گئے ہیں، نارتھ اسٹار ٹیکسٹائل اکنامک زون سے 30 ملین ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے، فرنٹیئر آئل کمپنی اسپشل اکنامک زون سے 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اندازہ، روشن سن تاو پیکجز سے 56 ملین ڈالر، رچنا انڈسٹریل پارک سے 24 ملین ڈالر کی سرمایہ کار کا تخمینہ لگایا گیا، رحیم یار خان پارک سے 32 ملین ڈالر، بھلوال انڈسٹریل پارک میں 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع، وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ سے 41 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع کی جارہی ہے، وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اکنامک زون سے چار لاکھ بالواسطہ اوربراہ راست روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، جو بھی پرائیویٹ انویسٹر 50 ایکڑ سے زیادہ زمین پر انڈسٹری لگائے گا اسے اسپشل زون کا درجہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …