سابق چیئرمین نادرا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم

اسلام آباد (میڈیا 92/ رپورٹ ظہیر الحق چیمہ سے)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین نادراطارق ملک کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دے دیا۔ سابق چیئرمین نادراطارق ملک پر دوران ملازمت دہری شہریت چھپانےکےالزام میں مقدمہ درج ہے،حکومت نے ان کے ملک واپس پہنچنے پرنام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔

طارق ملک دسمبر میں خودساختہ جلاوطنی کے بعد واپس پہنچے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے طارق ملک کی درخواست پران کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹس سے بھی آج ہی طارق ملک کی درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …