عوامی مسائل میں کمی اور سرکاری ادارے کی کارکردگی تیز کرنے کی غرض سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا

لاہور(میڈیا 92/رضا ملک سے)عوامی مسائل میں کمی اور سرکاری ادارے کی کارکردگی تیز کرنے کی غرض سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر محکمہ ریونیو میں جاری کر دہ لیٹر آپ کی اطلاع ہماری اصلاح کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ،رجسٹریشن برانچوں میں جمع کروائی جانے والی رجسٹری دستایزات کی پاسنگ کے لئے تاحال کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں کیا جاسکا،3 سال کے دوران رشوت وصولی،بلیک میلنگ ،اختیارات کا ناجائز استعمال ،رجسٹری پاسنگ میں جان بوجھ کر تاخیر،نامناسب رویہ اور شہریوں کو بلاوجہ خوار کرنے کی بناء پر صوبائی دارلحکومت سے ڈیڑھ لاکھ شہریوں کی جانب سے شکایات کی گئیں ،جن میں سے ایک پر بھی عمل درآمد نہ کیا جاسکا ،،شہری مایوس ہو کر گھر بیٹھ گئے

،میڈیا 92 کو ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ ریونیو سے درپیش عوامی مسائل کی کمی اور ادارے کو کرپشن سے پاک کرنے لئے صوبے بھر کی رجسٹریشن برانچوں میں میں (سٹیزن فیڈ بیک ) پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کے تحت آپ کی اطلاع ہماری اصلاح کے نام پر پنجاب حکومت کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں صوبے بھر کی عوام کو رجسٹریوں کی پاسنگ کے دوران درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی تحریر کرنے کی ہدائت کی گئی ،جس کے مختلف خانوں میں رجسٹری جمع کروانے کی تاریخ ،تحصیل کا نام ،وثیقہ نمبر ،خریدار اور فروخت کنندہ کے نام ،ولدیت شناختی کارڈ نمبر ،رشتے داروں کے نام ایڈریس ،موبائل نمبر،گھر کا فون نمبر ،فروخت ہونے والی جائیداد کی نوعیت ،سکنی و کمرشل جائیداد ،جس قیمت پر فروخت کی گئی ہے اس کی تفصیل اس لیٹر میں تحریر کرنے کی ہدائت کی گئی جس میں عوا م کو یقینی دہانی کروائی گئی کہ وہ برائے راست اس منصوبے کی مانیٹرنگ کریں گے اور عوام کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،جس کے نتیجے میں عوام الناس کی کثیر تعداد سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بولو ایس ایم ایس ،آپ کی اطلاع ہماری اصلاح ،فارم اور فارم پر دیئے گئے ہیلپ لائن نمبر 8070پر کال کرکے رجسٹریشن برانچ کے عملے اور آفیسرز کے خلاف ایک لاکھ سے زائد شکایات صوبائی دالحکومت لاہور سے اندراج کروائی گئیں ،اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز سروسز کی فراہمی اور شہری سہولیات سے متعلق عوام کی شکایات پر ایکشن لینے کا مجاز ہیں تاہم گزشتہ 3سالوں میں کسی ایک بھی عوامی شکا ئت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی رجسٹریشن برانچ کے سٹاف کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے

جبکہ پنجاب سٹیزن فیڈ بیک پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے کروڑوں روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمہ ریونیو کوکرپشن سے پاک کرکے اس منصوبے کو بری طرح ناکامی سے دوچار کر دیا گیا جبکہ اس حوالے سے تبدیلی سرکار کی ماجودہ حکومت بھی تمام تر کوششوں کے باوجود محکمہ ریونیو کے سٹاف سے عوام الناس کو لوٹنے اور رشوت وصولی کی پریکٹس کو ختم کروانے میں تاحال کامیاب نہ ہو سکے ہیں اور اس ضمن میں شہریوں کی کثیر تعداد بھی 3سالوں سے اس منصوبے میں سے کسی ایک شکائت کنندہ کی داد رسی اور ریلیف نہ ملنے کے سبب ریونیو دفاتر کے چکر کاٹنے کے بعد مایوسی سے خاموش ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …