چیف جسٹس چیئرمین نیب پر شدید برہم

اسلام آباد میں اسپتال کی تعمیرسے متعلق مقدمے میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر شدید برہم ہوگئے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد میں اسپتال کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ایک درخواست آتی ہے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا نیب کے علاوہ سارے چور ہیں، ایک درخواست پر لوگوں کی عزت ختم کر دیتے ہیں، جو آتا اس پر انکوائری شروع کردیتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ لاہور میں نیب کی ایک بی بی بیٹھی ہے جو لوگوں کو بلیک میل کرتی ہے، وہ بی بی اپنے کام کروا رہی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ نیب چیئرمین ،پراسیکیوٹر جنرل نیب اور چیئرمین سی ڈی اے چیمبر میں پیش ہوں۔

چیئرمین نیب کو عدالت میں طلب کر لیا گیا،،،

چیئرمین نیب کو عدالت میں طلب کر لیا گیا،،،#M92WebTv#Media92News#CJ #ChairmanNab#Nab #SaqibNisaar

Gepostet von M92.Web TV am Donnerstag, 3. Januar 2019

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …