’’5 ہزار سے زائد فیس لینے والے تمام اسکول فیسیں کم کریں‘‘

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اسکولوں کی فیس میں کمی کا حکم 5 ہزار سے زائد فیس لینے والے تمام اسکولوں پر لاگو ہوگا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اسکولوں کی فیس میں کمی کا حکم صرف 27 یا 22 اسکولوں کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ کمی کا حکم پورے ملک کے لیے ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے بتایا کہ 5 ہزار سے زائد فیس لینے والے تمام اسکولوں پرسپریم کورٹ کا فیسوں میں کمی سے متعلق حکم لاگو ہے اور اگر کسی کو اس میں ابہام ہے تو ہمیں فائل دیں پڑھ کے سب کو بتا دیتے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں مزید کہا کہ ہم نے فیسوں میں کمی کا کہا تو انتظامیہ نے اسکول بند کرنا شروع کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …