’آپکی کارکن بن کر انصاف کیلئے کردار ادا کرونگی‘

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نوا زشریف سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کی کارکن بن کر آپ کےانصاف کیلئے کردار ادا کرونگی۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد روانگی سے قبل اپنی صاحبزادی مریم نواز سے بات چیت کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا اپنے والد سے کہنا تھا کہ آپکو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بےبنیاد مفرضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے کل نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …