خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا

اسلام آباد:(میڈیا92) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے سعد رفیق کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کیا تھا، نیب کی زیر حراست ہونے کے بعد نیب ٹیم اور پولیس کی تحویل میں انہیں سپریم کورٹ پہنچایا گیا۔
سپریم کورٹ نے ریلوے کے مکمل آڈٹ کا حکم دے دیا
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں محکمہ ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہونی ہے۔
خواجہ سعد رفیق اوران کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پہلے ہی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہیں اور 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …