ایم کیوایم سے نکالے گئے فاروق ستار اسپتال پہنچ گئے

ایم کیوایم سے نکالے گئے ڈاکٹر فاروق ستار اسپتال پہنچے جہاں انہوںنے گزشتہ شب گلستان جوہر میں ہونے والے بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے، ایسے واقعات سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
گلستان جوہر میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، اس میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
پاک سر زمین پارٹی کے سینئررہنما رضا ہارون اور صغیر احمد نے عامر خان اور فیصل سبزواری سے رابطہ کیا اور زخمیوں کی جلد صحت اور کارکنان کے اہل خانہ سے یکجہتی کا ا ظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ سے حملے کی رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …