شہید طاہر داوڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، اہم انکشافات سامنے آگئے

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ شہید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی ، رپورٹ کے مطابق طاہر داوڑ کو کئی دن تک بھوکا پیاسا رکھا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کے جسم پر گولی کا نشان نہیں، جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ تشدد سے بازو اور پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔رپورٹ کے مطابق طاہر داوڑ کا معدہ خالی تھا اور ان کو کئی دن بھوکا پیاسا رکھا گیا، ایس پی کی موت لاش ملنے سے چند روز قبل ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، جو رپورٹ لینے پشاور آئی تھی۔واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا پوسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج پشاور میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …