پاک سوزوکی کا پاکستان کے حق میں بڑا اعلان

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی جس کے لیے 45 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ مسافومی نے ملاقات کی اور پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا، جس سے 20 لاکھ گاڑیاں بنا ئی جا سکیں گی ۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی پاکستان میں 450ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔اعلامیے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انرجی کمپنی ایگزن موبل کے سربراہ نے بھی وزیرخزانہ سے ملاقات کی ، وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا کہ ایگزن موبل 27 سال قبل پاکستان کو چھوڑ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …