وزیراعظم اور آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ، میران شاہ پہنچ گئے، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

شمالی وزیرستان:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وزیراعظم عمران خان، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ میران شاہ پہنچے جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، انہیں استحکام کے لیے جاری آپریشنز، سماجی و معاشی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کا دورہ اور پاک افغان سرحد پر باڑ کا معائنہ بھی کریں گے، بعدازاں وزیراعظم میران شاہ میں جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …