19پٹرول پمپس کی سرکار زمین تاحال واگزار نہ کروائی جا سکی

لاہور(نیٹ نیوز) ضلعی انتظامیہ کوپچیس سال بعد شہرمیں اربوں روپے کی پراپرٹی مل گئی۔ لیکن ڈسٹرکٹ محکمہ مال کی سستی کی وجہ سے 19پٹرول پمپس کی اراضی پر قبضہ مافیا تاحال براجمان۔ 19پٹرول پمپس کی سرکار زمین تاحال واگزار نہ کروائی جا سکی۔ لیزختم ہوئے پچیس سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا۔ پٹرول پمپس واگزار نہیں کروائے گئے۔ ریونیو افسران کی کاغذی کارروائیاں۔پٹرول پمپس کی لیز ختم تو ہوئی لیکن اندرکھاتے وصولیاں جاری،مگر خزانہ میں رقم نہ آئی۔ 25 سالوں میں پٹرول پمپس کی رقم بڑھائی گئی نہ ہی زمین واپس لی گئی۔ ریلوے سٹیشن،شاہدرہ،قلعہ گجر سنگھ، والٹن روڈ، لوئرمال روڈ، میکلوڈ روڈ، ریلوے ہیڈ کواٹر، شالیمارگارڈن، موری گیٹ کے پٹرول پمپ شامل۔شملہ پہاڑی، وحدت روڈ، ٹرک سٹینڈ راوی روڈ،چلڈرن ہسپتال ،آوٹ فال روڈ کے پٹرول پمپ کی نیلامی بھی تاحال نہیں ہو سکی۔ادھر ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے پٹرول پمپس کی نیلامی کیلئے ڈپٹی کمشنر کوخط بھی لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …